حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق
حرم امام علی رضا علیہ السلام کے رواق
رواق کسے کہتے ہیں؟
رواق ایک چھت دار، نیم کھلی اور نسبتاً طویل جگہ کو کہا جاتا ہے، جو مختلف حصوں کے درمیان رابطہ پیدا کرنے کے لیے تعمیر کی جاتی ہے۔ حرم مطہر کے رواق مختلف بلندیوں اور خصوصیات کے حامل ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ روضۂ مبارک کے اطراف میں تعمیر ہوئے اور ان میں تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ ہر رواق اپنی جغرافیائی حیثیت، تاریخی پس منظر، نفیس کتیبوں اور مختلف پیمانوں کے اعتبار سے منفرد اہمیت رکھتا ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے رواقوں کی تعداد 30 ہے، جن میں سب سے بڑا رواق رواق امام خمینیؒ ہے، جبکہ سب سے چھوٹا رواق دارالعزہ ہے۔
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے رواقوں کی فہرست
بارگاہ منور رضوی کے رواق درج ذیل ہیں:
1۔حاتم خانی
2۔دارالسعادہ
3۔دارالضیافہ
4۔گنبد اللہ وردی خان
5۔توحید خانہ
6۔دارالفیض
7۔دارالشکر
8۔دارالاخلاص
9۔دارالشرف
10۔دارالسیادہ
11۔دارالحفاظ
12۔دارالسلام
13۔دارالعزہ
14۔دارالسرور
15۔دارالذکر
16۔دارالزہد
17۔دارالعبادہ
18۔دارالولایہ
19۔دارالہدایہ
20۔دارالرحمہ
21۔دارالاجابہ
22۔دارالحکمہ
23۔دارالحجۃ
24۔دارالکرامہ
25۔رواق امام خمینیؒ
26۔رواق غدیر
27۔رواق کوثر
28۔رواق شیخ بہائی
29۔رواق شیخ طوسی
30۔رواق حرّ عاملی

