رواق غدیر
رواق غدیر
رواق غدیرصحنِ غدیر کے شمال مغربی حصے اور شیخ طوسی رحمۃ اللہ علیہ کے ورودی راستے کے جنوب مغربی جانب واقع ہے یہ رواق مشرق کی جانب صحن جمہوری اسلامی اور جنوب کی جانب صحن غدیر سے متصل ہے۔ اپنی مناسب جغرافیائی اور مرکزی حیثیت کی وجہ سے یہ زائرین کے لیے آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔
رواق غدیر حرم مطہر رضوی میں خواتین اور مردوں کے لئے ہیں جہاں ایک وقت میں فیملی زیارت کر سکتی ہے اور یہ رواق اردو زبان زائرین سے مخصوص ہے۔
رواق غدیر میں مختلف ثقافتی پروگراموں اور غیر ایرانی زائرین کے لئے خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جو زائرین کے زیارتی تجربے کو مزید بہتر اور یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جن میں شرعی و فقہی سوالوں کے جوابات، تلاوت قرآن، مجالس، محافل، دینی کلاسز، زائرین کی راہنمائی اور دیگر خدمات زائرین کے لئے فراہم ہیں۔
اس رواق میں ضریح مطہر کے اوپر سے حاصل ہونے والے متبرک پھولوں کی تقسیم، زائرین کی رہنمائی اور انہیں «نسیم رضوان» ایپلیکیشن نصب کرنے اور استعمال کرنے کے طریقے سے آگاہ کرنا، نیز مختلف ثقافتی خدمات فراہم کرنا، یہاں کی مستقل سرگرمیوں میں شامل ہے۔

