حرم مطهر رضوی و پخش زنده

رواق امام خمینیؒ

رواق امام خمینیؒ
تصاویر ڈاؤنلوڈ کریں

رواق امام خمینیؒ

 

رواق امام خمینیؒ وہی سابقہ صحن امام خمینیؒ ہے جو مسجد گوہرشاد کے جوار میں واقع ہے، یہ شمال کی جانب حرم مطہر کے وی آئی و تشریفات ہال، رواق شیخ بهایی، دارالعباد، دارالزہد اور صحن آزادی سے متصل ہے۔

 

سرپوشیدہ مقامات کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور ان کی توسیع کے پیش نظر صحن امام خمینیؒ کو رواق امام خمینیؒ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا، جس کے عملی تعمیراتی کام کا آغاز 2002 کے اواخر میں ہوا۔

 

اس رواق کا کل زیربنا 22 ہزار مربع میٹر ہے جو دو منزلوں پر مشتمل ہے، اس میں سے 9840 مربع میٹر رواق کے لئے، 7600 مربع میٹر شبستان (نماز گاہ) کے لئے، جبکہ 4600 مربع میٹر ضمنی و خدماتی فضاؤں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

 

اس صحن کے معماریاتی منصوبے میں وسیع دہانوں اور کم سے کم ستونوں کے استعمال کو مدنظر رکھا گیا ہے، حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے گنبد کے منظر کو محفوظ رکھنے کے لئے زیر زمین میں فرش سے چھت تک بلندی 5.60 میٹر اور گراونڈ فلور میں 14 میٹر رکھی گئی ہے۔

 

زیر زمین منزل میں ہر ستون کے درمیان فاصلہ (محور تا محور) 8.94 میٹر اور زمینی منزل کے شبستان میں 17.88 میٹر ہے۔

 

رواق امام خمینیؒ کی دیواریں معرق کاشی کاری سے مزین ہیں، جبکہ اس کی چھت گچ کاری اور آئینہ کاری سے آراستہ کی گئی ہے، اسی طرح شبستان میں آئینہ کاری، گچ کاری اور سنگ مرمر کا استعمال کیا گیا ہے۔

 

اس رواق میں داخل ہونے کے تین اصلی داخلی راستے مسجد گوہرشاد، صحن جامع رضوی اور صحن آزادی کی جانب سے ہیں، اس رواق کی نمایاں معماری خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ عمارت کا معماریاتی ڈیزائن اس کے سازے (Structure) کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے اور صحن کے اطراف میں موجود قدیمی تعمیرات، خصوصاً مسجد گوہرشاد، کے تاریخی طرز تعمیر میں کسی قسم کی مداخلت یا تبدیلی نہیں کی گئی۔

 

ماخذ:

حرم امام رضا علیہ السلام کی تعمیر و نگہداری کی تنظیم (سازمان عمران و نگهداری حرم مطهر رضوی) کی آفیشل ویب سائٹ۔

#حرم امام رضا علیه السلام #حرم کا تعارف#رواق امام خمینی رح#روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام #رواق
امام رضا علیہ السلام کی مخصوص صلوات
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا الْمُرْتَضَى الْإِمَامِ التَّقِيِّ النَّقِيِ
وَ حُجَّتِكَ عَلَى مَنْ فَوْقَ الْأَرْضِ وَ مَنْ تَحْتَ الثَّرَى الصِّدِّيقِ الشَّهِيدِ
صَلاَةً كَثِيرَةً تَامَّةً زَاكِيَةً مُتَوَاصِلَةً مُتَوَاتِرَةً مُتَرَادِفَةً كَأَفْضَلِ مَا صَلَّيْتَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَوْلِيَائِكَ