حرم مطهر رضوی و پخش زنده

حرم کے رواق، حرم کا تعارف

حرم کے رواق، حرم کا تعارف
تصاویر ڈاؤنلوڈ کریں

دارالحفاظ

 

رواق دارالحفاظ حرم مطہر کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور گوہرشاد بیگم کے تعمیراتی آثار میں شمار ہوتا ہے۔

اس رواق کی لمبائی 18 میٹر اور چوڑائی تقریباً 8.5 میٹر ہے، جبکہ فرش سے چھت تک اس کی بلندی تقریباً 13 میٹر ہے۔

دارالحفاظ میں سات صفے ہیں، جن میں سے چار صفوں میں ایسے دروازے موجود ہیں جو حرم مطہر، رواق اپک میرزا، دارالسیادہ اور مسجد گوہرشاد کے کفش داری کے راستے کی طرف کھلتے ہیں۔

 

دارالفیض

رواق دارالفیض مسجد ریاض اور صفۂ شاہ طہماسب کے حصوں سے تشکیل پایا ہے اس میں پتھر کا ازارہ اور خوبصورت کاشی کاری موجود ہے۔

 

دارالضیافہ

رواق دارالضیافہ صحن جدید اور گنبد اللہ وردی خان کے درمیان واقع ہے۔اس کی لمبائی تقریباً 15.5 میٹر اور چوڑائی تقریباً 9 میٹر ہے۔ اس کے فرش کو سنگِ مرمر سے ڈھانپا گیا ہے۔رواق کے اوپر تقریباً 40 سینٹی میٹر چوڑا ایک کتیبہ موجود ہے، جس پر سورۂ انسان اور آیت الکرسی خط ثلث میں تحریر ہیں، جبکہ کتیبے کے اوپر خوبصورت آئینہ کاری بھی کی گئی ہے۔

#رواق#حرم کا تعارف#روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام #حرم امام رضا علیه السلام
امام رضا علیہ السلام کی مخصوص صلوات
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا الْمُرْتَضَى الْإِمَامِ التَّقِيِّ النَّقِيِ
وَ حُجَّتِكَ عَلَى مَنْ فَوْقَ الْأَرْضِ وَ مَنْ تَحْتَ الثَّرَى الصِّدِّيقِ الشَّهِيدِ
صَلاَةً كَثِيرَةً تَامَّةً زَاكِيَةً مُتَوَاصِلَةً مُتَوَاتِرَةً مُتَرَادِفَةً كَأَفْضَلِ مَا صَلَّيْتَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَوْلِيَائِكَ