حرم کا تعارف | رواق دار السلام
دارالسلام
دارالسلام، روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور رواق دارالحفاظ، دارالعزہ اور دارالسرور، گنبد حاتم خانی اور مسجد گوہرشاد سے متصل ہے۔
اس رواق کی لمبائی 20 میٹر، چوڑائی 10 میٹر اور اونچائی 9/5 میٹر ہے، اطراف کے ملحقہ حصوں کو شامل کرتے ہوئے اس کا کل رقبہ 227 مربع میٹر ہے۔
اس رواق کے تین دروازے ہیں جو مسجد گوہرشاد کے شبستان، دارالحفاظ اور دارالعزہ کی طرف کھلتے ہیں۔
ماخذ: دائرة المعارف آستان قدس رضوی، جلد اول

