حرم کا تعارف | رواق دار الاخلاص
رواق دارالاخلاص
رواق دارالاخلاص، رواق دارالسیادہ، دارالشرف اور دارالولایہ کے درمیان واقع ہے اس کے داخلی ایوان تک مسجد بالاسر اور رواق دارالسیادہ کے راستے سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ رواق، رواق دارالولایہ کی پنجرۂ فولاد کے عقب میں واقع ہے اور زائرین یہاں نماز زیارت کی ادائیگی کے لئے حاضری دیتے ہیں۔
ماضی میں یہاں ایک چھوٹی مگر نہایت خوب صورت مسجد ہوا کرتی تھی، جسے مسجد زنانهٔ بالاسر کہا جاتا تھا اس مسجد کا محراب آج بھی باقی ہے اور اس قدیم عبادت گاہ کی یاد تازہ کرتا ہے۔
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کی توسیعی منصوبے کے تحت1994 میں اس مسجد کو موجودہ شکل دے کر رواق دارالاخلاص میں تبدیل کر دیا گیا۔
صرف 36مربع میٹر رقبے پر مشتمل رواق دارالاخلاص، روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کا سب سے چھوٹا رواق ہے اگرچہ رقبے کے اعتبار سے یہ ایک مختصر رواق ہے، لیکن حرم امام رضا علیہ السلام کے روحانی ماحول میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔
ماخذ: کتاب «اطلس حرم مطہر رضوی»

