حرم مطهر رضوی و پخش زنده

حرم کا تعارف | رواق دارالمرحمہ

حرم کا تعارف | رواق دارالمرحمہ
تصاویر ڈاؤنلوڈ کریں

رواق دارالمرحمہ

حرم امام علی رضا علیہ السلام کا پانچواں زیر زمین رواق ہے، جو رواق امام خمینیؒ کی زیریں منزل میں واقع ہے، یہ رواق اپنے طرز تعمیر میں اصیل ایرانی ـ اسلامی فن معماری کی خوب صورت جھلک پیش کرتا ہے۔

 

روضہ منورہ امام ہشتم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یہ رواق اسلامی فن اور معماری کے ایک عظیم خزانے کی حیثیت رکھتا ہے جس کا رقبہ 12 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے، رواق دارالمرحمہ کا افتتاح جنوری 2014ء کے اواخر میں، 17 ربیع الاول رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر کیا گیا۔

 

روضہ منورہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ہر رواق کو اپنی وسعت، تزئین و آرائش اور مختلف نوعیت کے استعمال کے اعتبار سے منفرد خصوصیات حاصل ہیں۔

رواق دارالمرحمہ میں ستونوں کے درمیان فاصلہ تقریباً 9 میٹر ہے، جبکہ رواق دارالحجہ میں یہ فاصلہ بعض مقامات پر 4 میٹر اور بعض جگہوں پر 8 میٹر ہے۔

 

رواق دارالمرحمہ حرم امام علی رضا علیہ السلام کے تقریباً سب سے زیادہ گہرائی میں واقع رواقوں میں شمار ہوتا ہے، یہاں نماز جماعت اور نماز جمعہ کی صفیں قائم کی جاتی ہیں، جو رواق حضرت معصومہ علیہا السلام اور رواق دارالحجہ میں قائم نماز کی صفوں سے بھی متصل ہو جاتی ہیں۔

#حرم امام رضا علیه السلام #حرم کا تعارف#رواق#رواق دار المرحمہ
امام رضا علیہ السلام کی مخصوص صلوات
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا الْمُرْتَضَى الْإِمَامِ التَّقِيِّ النَّقِيِ
وَ حُجَّتِكَ عَلَى مَنْ فَوْقَ الْأَرْضِ وَ مَنْ تَحْتَ الثَّرَى الصِّدِّيقِ الشَّهِيدِ
صَلاَةً كَثِيرَةً تَامَّةً زَاكِيَةً مُتَوَاصِلَةً مُتَوَاتِرَةً مُتَرَادِفَةً كَأَفْضَلِ مَا صَلَّيْتَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَوْلِيَائِكَ