حرم کا تعارف |
رواق دارالحکمہ
یہ رواق صحن انقلاب کے جنوب مشرقی جانب اور صحنِ آزادی کے شمال مغربی جانب واقع ہے دارالحکمہ کے 12 داخلی راستے ہیں۔ اس کی تعمیر دو منزلوں پر مشتمل 1468 مربع میٹر کے زیربنا کے ساتھ 1998ء میں شروع ہوئی اور 2002ء میں مکمل ہوئی۔
دارالحکمہ کو 12 مضبوط کنکریٹ کے ستونوں کے ذریعہ استحکام فراہم کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی نکاسی اور تهویہ کا نظام انہی ستونوں کے اندر نصب کیا گیا ہے، رواق کا فرش اعلیٰ درجہ کے سنگ مرمر سے مزین ہے۔ رواق کی دیواروں کے نچلے حصے (ازارہ) میں تقریباً دو میٹر تک سادہ سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے، جبکہ اس کے اوپر تقریباً 1.4 میٹر حصے کو معقلی (ہندسی کاشی کاری) کے نفیس کام سے آراستہ کیا گیا ہے، عمارت کی چھت بھی معرق، مقرنس اور رسمی بندی کے خوبصورت اور دلکش فن تعمیر سے مزین ہے۔

