حرم کا تعارف | رواق دارالولایہ
رواق دارالولایہ
رواق دارالولایہ وسیع اور پُرشکوہ دارالولایہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد، سنہ 1989ء میں روضۂ منورہ کے مغربی جانب تعمیر کیا گیا، اس کا مجموعی زیریں رقبہ1,965 مربع میٹر ہے، یہ رواق آستان قدس رضوی کے متعدد مقدس مقامات اور عمارتوں سے مختلف راستوں کے ذریعہ منسلک ہے۔
اس وسیع رواق کی حدود درج ذیل ہیں: شمال کی جانب، صحن انقلاب اور بست شیخ طوسی کا ایک حصہ۔مشرق کی جان، رواق دارالشرف، رواق دارالاخلاص اور رواق دارالسیادہ،جنوب کی جانب، مدرسۂ دو در اور مدرسۂ پریزاد ہے، مغرب کی جانب، صحن جمہوری اسلامی، اس رواق میں زائرین کی سہولت کے لئے جوتے رکھنے کے متعدد مراکز (کفشداری)بھی قائم کیے گئے ہیں۔

